22 جون 2012 - 19:30

پاکستان کے نئے وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ پاکستان ،ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہان ہے-

ابنا: پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم نے گذشتہ روز قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران اپنے ہمسایہ ممالک اسلامی جمہوریہ ایران ،افغانستان اور ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی ممالک اور یورپی یونین کے ساتھ عزت وبرابری کے ساتھ اچھے تعلقات کے در پے ہے.راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ مذہبي شدت پسندي سے اسلام اور پاکستان کو ناقابل تلافي نقصان پہنچ رہا ہے، شدت پسندوں کو ہتھيار پھينک کر قومي دائرہ ميں شامل ہونے کي پيشکش کرتا ہوں-انہوں نے بلوچستان کے مسائل کا حل اپنی پہلي ترجيح قرار دیتے ہوئے بلوچ عوام سے رابطہ،بلوچ قيادت سے مذاکرات اور بلوچ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے -پاکستان پيپلز پارٹي اور اتحادي جماعتوں کے قائد ايوان کے اميدوار راجہ پرويز اشرف 211ووٹ ليکر بھاري اکثريت سے گذشتہ روز پاکستان کے 25 ويں وزيراعظم منتخب ہو گئے-......../169